Breaking News

اذان کا احترام نہ کرنا کتنا سخت گناہ ہے ؟ جان کر آپ بھی استغفار کہہ اٹھیں گے

اللہ اکبر ۔۔۔ ہندوستان ،میں ایک تبلیغی جماعت نے کسی جگہ پر قیام کیا ،ایک دن وہ عبادت میں مصروف تھے کہ اس علاقے کے کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور ان سے کہنے لگے کہ آپ براہ کرم ہمارے ساتھ ہمارے گھر تشریف لایئں ،انہوں نے جانے کی وجہ پوچھی۔ ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔

ہم آپ سے مدد کی امید رکھتے ہیں، اس جماعت کے لوگ ان کے ساتھ جانے کے لیے تیار ہو گئے،جب وہ ان کے مکان میں گئے تو دیکھا کہ وہاں ایک میت رکھی ہے اور اس میت پر بڑے بڑے کنکھجورے چمٹے ہوئے تھے ،ان لوگوں نے کہا یہ تو ہم جانتے ہیں کہ یہ بہت گناہ گار ہے اور یہ اس پر عذاب کا ہی اثر ہے لکن ہم اس لیے آپکو لائے ہیں کہ آپ الله سے دعا کریں کہ تھوڑی دیر کے لیے تو اس پر سے یہ عذاب ٹل جائے تاکہ ہم اس میت کی تدفین کر دیں۔ وہ جماعت ایک طرف بیٹھ گئی اور استغفار کرنے لگی ،تھوڑی دیر کے بعد سب نے دیکھا کہ وہ سب کنکھجورے اس میت کے پاس سے ہٹ گئے اور ایک کونے میں جمع ہو گئے۔ پھر لوگوں نے اس میت کی تدفین کی، اسے نہلایا، کفن پہنایا اور جنازہ لے کے قبرستان پہنچے۔ جب انہوں نے میت کو قبر میں اتارا تو لوگوں نے دیکھا کہ قبر میں ایک کونے میں بڑے بڑے کنکھجورے جمع تھے، انہوں نے اسے جلدی سے دفنایا اور فاتحہ پڑھ کہ وہ لوگ واپس آ گئے۔ واپس آ کر جماعت کے لوگوں نے اس میت کے بارے میں اسکی والدہ سے پوچھا کہ آپ جانتی ہیں اس لڑکی نے ایسا کیا کیا کہ اس پر عذاب فوراً شروع ہو گیا۔ ماں نے کہا کہ اس کو ٹی وی دیکھنے کا بہت شوق تھا اور یہ ہر وقت ٹی وی پر گانے سنتی رہتی تھی، ایک دن اذان ہو رہی تھی، میں نے اسے کہا کہ بیٹی اذان ہو رہی ہے ٹی وی کی آواز کم کردو۔ اس نے جواب دیا کہ اذان تو روز ہی ھوتی ہے لیکن یہ گانا تو روز نہیں آتا یہ تو آج ہی لگا ہے۔ یہ کہہ کر اسنے آواز کی پرواہ کیے بغیر ہی وہ گانا سنا، مجھے لگتا ہے کہ یہ عذاب اسی وجہ سے اس پر نازل کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

دعاکبھی رائیگاں نہیں جاتی ،اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کاطریقہ کیاہے،دل کوچھولینے والی باتیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میں نے ان سے ایک سوال پوچھا ’’اللہ تعالیٰ سے بات منوانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *