Breaking News

پی ڈی ایم سے مایوسی! (ن) لیگ نے حکومت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، کس سے براہ راست رابطے شروع کر دیئے؟ بڑی خبر

رمضان المبارک کے بعد جب بجٹ پیش کیا جائے گا اس کے فوری بعد پاکستان مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف اپنے طور پر تحریک کا آغاز کردے گی ، یہ دعویٰ سینئر صحافی رانا عظیم نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے شروع کی گئی تحریک میں اگر پی ڈی ایم نے شرکت کی تو اسے خوش آمدید کہا جائے گا

تاہم اگر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے نہ بھی شرکت کی تو بھی مسلم لیگ ن اپنے طور پر تحریک کا آغاز کردے گی ۔ اس حوالے سے تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور اس ضمن میں مختلف تاجر تنظیموں اور دیگر طبقوں کے ساتھ رابطے شروع کردیے گئے ہیں ، جس میں کہا جارہا ہے کہ بجٹ کے بعد حکومت کے خلاف ایک تحریک چلے گی جس میں آپ سب لوگ اپنا کردار ادا کریں گے اور مسلم لیگ ن ان کو سپورٹ کرے گی۔ رانا عظیم کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یہ فیصلہ کرچکی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پالیسی آنے سے پہلے پہلے ن لیگ مریم نواز اور نواز شریف کی پالیسی کے مطابق کام شروع کردے ، اس ضمن میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اس حوالے سے ایک اجلاس بھی بھی کیا جس میں انہوں نے اپنے قریبی رہنماؤں کو ٹیلی فون لائن پر لیا اور 3 رہنماء اس وقت مریم نواز کے پاس بھی موجود تھے ۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم رمضان کے مہینے میں ایک میٹنگ کریں گے جس میں ن لیگ کے قائد نوازشریف بھی شریک ہوں گے اور ویڈیو لنک پر ان کا خطاب بھی ہوگا ،

جس میں بنیادی بات یہ کہی جائے گی کہ حکومت کے خلاف تحریک کی تیاری کریں اور اس اجلاس میں مسلم لیگ ن کی اندرونی سیاست کے ھوالے سے بھی ساری باتیں زیر بحث آئیں گی۔

About admin

Check Also

شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کے بعد فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کا واٹس ایپ پر رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *