عام پاکستانی شریف خاندان کی اراضی ضبط کرنے کے فیصلے کے حق میں ہیں یا خلاف ؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پورا ملک فیصلے کی حمایت کررہا ہے یہ تاریخ کا بڑا موڑ ہے، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ رائیونڈ کی زمین کی خریداری پر تیس سال بعد اعتراض اٹھانا بغض ہے۔

پہلے کبھی کسی نے زمین کی ملکیت پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ 1987ء یا 1989ء کے ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق یہ صوبائی زمین تھی،سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کو ن لیگ کیخلاف استعمال کیا گیا وہ غلط تھا، پاکستان میں جماعتوں پر پابندیاں لگانا ایک مذاق ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں اتنی غلطیاں کی گئیں کہ ان پر پورا سال پروگرام کیا جاسکتا ہے، ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے ہی معاملات آج اس نہج پر پہنچے ، کوئی ریاست بھی اس قسم کا رویہ برداشت نہیں کرسکتی ہے، تحریک لبیک پر پابندی لگانے میں جلدی ہونی چاہئے، آئین کے آرٹیکل 17کے تحت کسی جماعت پر پابندی کیلئے 15دن کا وقت دینا پڑتا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے ابھی بھی سبق نہیں سیکھا ہے، ہمارے چھوٹے مفادات ہمیشہ بڑے مفادات پر حاوی ہوجاتے ہیں، ہر سیاسی جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو اپنے سیاسی فائدے کیلئے ان طبقات کی حمایت کرتے ہیں، کم عمر بچیوں کی شادی کا بل اسمبلی میں پیش ہوا تو ن لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے اندر اس کی مخالفت آئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کو نہیں چلنے دینے کا فیصلہ ہوا تو پھر نہیں چلنے دیا جائے گا۔

Leave a Comment