Breaking News

کاشتکاروں کیلئے اہم خبر! محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا، کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین اورسیالکوٹ میں بھی بارش ہوگی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ادب کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے امجد اسلام امجد، سلیمہ ہاشمی، شاہد رضوی، جاوید اسلام، یعسوب علی زیدی اور ساجد رشید کے نام ایوارڈ کیلئے نامزدکر دیئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے کالجز کی بند آئی ٹی لیب کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے صوبے بھر کے کالجوں کی آئی ٹی لیبز کو لیپ ٹاپ مہیا کئے جائیں گے۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.