پی ٹی آئی کے ساتھ رہ کربہت وقت برباد کیا ، دوبارہ موقع ملا تو کس جماعت کے لیے کوشش کروں گا، بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اپنے سیاسی کیرئیر میں وفاق میں پہلی بار جب کہ کے پی کے میں دوسری بار اقتدار میں آئی ہے اور اسے حکومت سنبھالے ہوئے 3 سال ہونے کو ہے ملکی معاشی حالات تو مثبت جانب گامزن ہیں تاہم مہنگائی کی وجہ سے تبدیلی حکومت شدید تنقید کی زد میں رہتی ہے۔

اب نامور اداکارہ حرا مانی کے خاوند مانی کہتے ہیں کہ انھوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ رہ کر کافی وقت برباد کیا ، دوبارہ موقع ملا تو وہ یہ بے وقوفی کبھی نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انھوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے انھوںنے کافی وقت برباد کیا دوباہ وہ بے وقوفی نہیں کریں گے بلکہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ رہ کر ان کےلئے جد و جہد کریں گے۔ کیرئیر میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتے ہوئے حرا مانی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب میرا ڈرامہ ہٹ ہورہا تھا لیکن میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے۔ مانی نے اپنے کیرئیر کے ایک ناخوشگوار واقعے سے متعلق بتایا کہ 5 سال قبل ایک اداکارہ نے مارننگ شو میں میرے اور حرا کے ہمراہ انٹری دینے سے بھی انکار کردیا تھا اور اس کی وجہ مقبولیت کا نہ ہونا تھا تاہم مانی نے اداکارہ کا نام لینے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے معاوضے کے ساتھ ملنے والی چھٹیوں کے لیے 37 دن میں چار شادیاں کر ڈالیں، قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو شادی کے وقت کام سے آٹھ چھٹیاں دی جاتی ہیں اور ادارہ اس شخص کو ان چھٹیوں کا معاوضہ بھی ادا کرتا ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *