Breaking News

بڑی خبر! شہباز شریف کی رہائی کا عمل رُک گیا، وجہ کیا بنی؟ مسلم لیگ (ن) کے لیے نئی پریشانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائی کا عمل رک گیا۔ منی لانڈرنگ کیس کی ضمانت منظوری کے فیصلے پر ججز کا اختلاف ہوگیا۔ 24 نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کی تھی۔

جس میں درخواست ضمانت پر طویل سماعت کی 13اپریل کو شہباز شریف کے وکلا اور اگلے روز نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کئے۔ دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تقریباً 20 منٹ کے بعد کورٹ ایسوسی ایٹ کمرہ عدالت میں آئے اور انہوں نے اونچی آواز میں کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق درخواست منظور کرلی گئی۔ 50، 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں۔ یہ سنتے ہی کمرہ عدالت میں موجود لیگی رہنما رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور دیگر ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق جب جسٹس سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ لکھ کر جسٹس اسجد جاوید گھرال کے پاس بھجوایا تو انہوں نے دستخط نہیں کئے جس کے بعد جمعرات کو جسٹس اسجد جاوید گھرال ہائیکورٹ میں آئے اور بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کی لیکن ڈویژن بینچ میں نہیں گئے جس کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے چیف جسٹس قاسم خان کو آگاہ کر دیا جس کے بعد اب بینچ کے سربراہ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال اپنا اپنا الگ الگ فیصلہ لکھ کر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجیں گے جو اس کے بعد شہباز شریف ضمانت کیس کو ریفری جج کے پاس ارسال کریں گے۔ اب ریفری جج شہباز شریف کی ضمانت کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.