اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا وائرس اب تک لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بن چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس عالمی وبا بن سکتا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔کرونا وائرس سے اب تک چین کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
ایران کے سابق سفیر برائے ویٹی کن سٹی اور نامور مذہبی رہنماہادی خسروشاہی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔ ترک خبررساں ادارے اناد ولونے ایران کی نیم سرکاری خبرایجنسی تسنیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اکیاسی سالہ ہادی خسروشاہی کاانتقال ایران کے ایک ہسپتال میں ہوا۔پاکستان کے حکماء نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا صرف 15 منٹ میں کرونا وائرس ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خوف اور مختلف ممالک میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں، لیکن پاکستان کے حکیموں نے اس کا علاج دریافت کرلیا ہے، حکماء نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف 15منٹ میں کرونا وائرس کا خاتمہ یقینی، کرونا وائرس کے لئے احتیاطی تدابیر کرنے کی ضرورت ہے پریشان نہیں ہونا۔ علاج پر تقریباً پانچ روپے خرچ ہوں گے، 15منٹ بعد ٹیسٹ کرواکر تسلی کرلیں، اللہ کے فضل سے وائرس نہیں ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ پانچ روپے کا دیسی پیاز لے کر چھوٹا چھوٹا کاٹ کر مریض کو کھلادیں پانچ منٹ تک پانی نہیں پلانا۔ 15منٹ بعد ٹیسٹ کروائیں۔ انشا اللہ کوئی وائرس نہیں رہے گا۔ حکماء کا یہ دعویٰ کس حد تک درست ہے، یہ اس تجربے کے بعد ہی پتہ چل سکتا ہے۔ معروف شخصیات بھی کرونا وائرس سے متعلق اپنے ردم عمل کا اظہار کر رہے ہیں،کچھ شخصیات کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیے۔اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کرونا وائرس سے اس حد تک لاپرواہ ہوں کہ اپنے دوستوں کے گروپ میں اس بیماری سے سب سے پہلے مرنے والی میں ہوں گی۔