چالیس سالہ رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! بالاخر چوہدری نثار علی خان بھی عمران خان کو پیارے ہوگئے ،باقاعدہ اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنماء چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ میرا نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں ہے اب میں کس منہ اور حیثیت سے نواز شریف کی تیمار داری کے لیے جاؤں؟ بڑے بڑے سیاسی بُرج عمران خان کے دھرنے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

وہ کچھ عرصہ قبل کس منہ سے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شریک تھے؟ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کی سیاسی شخصیت چوہدری عامر وسیم کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف سینئر ترین رہنماء چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ میرا نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں ہے اب میں کس منہ اور حیثیت سے نواز شریف کی تیمارداری کے لیے جاؤں؟ جو لوگ عمران خان کے دھرنے کی مخالفت کرتے رہے ہیں وہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں کس منہ سے شریک تھے؟ اب کیوں مولانا کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے تھے، میں ماضٰ میں بھی دھرنوں کے خلاف تھا اور آج بھی دھرنوں کے خلاف ہوں، میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، سیاست میں ذاتی مفادات کو نہیں دیکھا ، دھرنوں نے ہمیشہ ملک کو اندھروں کی جانب دھکیلا ہے، میں ضمیر فروش نہیں ہوں، عزت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، نہ مجھ سے کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوا جاتا ہے اور نہ ہی میں کسی کی چاپلوسی کر سکتا ہوں،میں حلال اور حرام میں تمیز کرنے والا شخص ہوں، اقتدار، دولت اور عہدوں کا پُجاری نہیں ، میں اگر کسی کا پُجاری ہوں تو وہ صرف اللہ کی ذات ہے یا پھر اللہ کے رسول حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم۔

Leave a Comment