Breaking News

ن لیگ کی جہانگیر ترین کو بڑی پیشکش، جہانگیر ترین نے بھی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کی جانب سے بڑی آفر کی گئی ہے۔ کل رات جہانگیرترین کو ن لیگ کی جانب سے بہت بڑی آفر کی جا چکی ہے۔ن لیگ نے جہانگیر ترین سے کہا کہ آپ صرف ہاں کریں۔ہم روزوں میں آپ کو خوشخبری دیں گے۔ن لیگ نے اپنے نمبر جہانگیر ترین کو بتائے۔

اور کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔اتنے ہمارے لوگ ہیں اور اتنے آپ کے، آپ چاہیں تو ہم عید سے پہلے عید منا لیں گے۔لیکن جہانگیر ترین نے کہا کہ فی الحال نہیں ہیں تاہم بات چل پڑی ہے۔ بات کہاں تک پہنچتی ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔اس بات کا دعوی سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف اپوزیشن جہانگیر ترین اور عمران خان کے مابین دوریوں کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے،وہیں : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہو گئے ہیں۔حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین رابطے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض حکومتی وزرا نے جہانگیر ترین سے بیک ڈور رابطے بھی کیے۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بھی رابطے تیز کر دئے ہیں۔حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو۔ سخت بیانات سے گریز بہت زیادہ ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ایف آئی اے میں چینی بحران اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *