Breaking News

رائیونڈ کو جانے والے راستے بلاک ، کنٹینر کھڑے کر دیے گئے ، کیا ہونیوالا ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رات گئے 18 سے 20 کنٹینر جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کھڑے کردئیے گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے بہت سے کارکن جمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر کے ان کنٹینرز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ انتظامیہ جاتی عمرہ پر چڑھائی کرنا چاہتی تھی جب کہ عظمی بخاری نےکہا کہ حکمران اپنے قد کے مطابق حرکتیں کریں، قد سےاوپرنہ بڑھیں، حکومت کا آج کا ایڈونچر پیک کرواکےگھربھجوا دیا ہے۔لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈے پر چیف سیکرٹری ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنرپرمقدمہ درج کروائیں گے، دباؤ ڈال کر راتوں رات دستاویز میں تبدیلی کی گئی، عمران خان کی سرپرستی میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے منصوبہ بنایا کہ رائیونڈ کا گھر گرایا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریوینیو کے عملے سے زبر دستی ریکارڈ تبدیل کروایا گیا اور پرائیویٹ لینڈ کو اسٹیٹ لینڈ بنایا گیا، عدالت نے روک دیا ورنہ ان کا پورا منصوبہ تیار تھا، عمران خان بغض نواز اور شہباز میں یہ سب کر رہے ہیں۔شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب عمران خان کے حکم پر کمیشن کھاتے پکڑے گئے، شہزاد اکبر صاحب نے پٹواریوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا، دستاویزت میں ہیر پھیر کرنے والوں کے بارے میں ہمیں پتہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کی تمام اراضی 1992 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.