Breaking News

بریکنگ نیوز: اسد عمر کے بھائی محمد زبیر بھی عمران خان کو پیارے ہوگئے۔۔۔۔ لندن میں بیٹھے نواز شریف کو سخت دھچکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی او صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے متعلق گیلپ پاکستان کا سروے جاری کر دیا گیاہے، سروے کے مطابق سندھ کے 62فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلی سندھ کی کارکردگی خراب ہے، سندھ کے 11 فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلی سندھ کی کارکردگی اچھی ہے،صوبہ خیبر پختونخواہ کے 53 فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلی کے پی کی کارکردگی اچھی ہے۔

جبکہ 26 فیصد کی رائے میں خراب ہے تازہ ترین سروے کے مطابق پنجاب کے 46 فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی خراب ہے جبکہ پنجاب کے31 فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی کارکردگی اچھی ہے، ،66 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، گیلپ سروے کے مطابق32 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں 59 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے، سروے میں 22 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے 3 میں سے 2 پاکستانی پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں 3 میں سے صرف 1 پاکستانی پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہے،بلوچستان کے 13 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اسی طرح پنجاب کے 34 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، خیبر پختونخوا کے 64 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں 5 میں سے 3 پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سابق حکومت سے خراب ہے۔ گیلپ سروے کسی بڑے اخبار میں نہیں چھپا، انکی اپنی ویب سائٹ پر بھی موجود نہیں ، پوری دنیا میں سروے منتخب مواقعوں پر ہوتے ہیں۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے یہ بات شاید درست ہے کہ نواز شریف اپنا امپائر رکھا کرتے تھے۔ کرکٹ میں عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، عمران خان کرکٹ پر ہی فوکس رکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ 2013 کے الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن کا معاشی پلان بنایا، میں نے تدریس کا کام بھی کیا اور کرکٹ کی کمنٹری بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف عظیم سیاسی رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے کرکٹ میں اپنے امپائر رکھنے سے متعلق سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق بہت ہے، یہ بات شائد درست ہے کہ وہ اپنے امپائر رکھا کرتے تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ نے کہا کہ سابق آئی جی مقبول بعد میں سینیٹر بن گئے تھے، یہ نہیں جانتا کہ نواز شریف کا امپائر سینیٹر مقبول تھا یا کوئی اور تھا۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.