Breaking News

میرا یار غدار نہیں ہو سکتا ، اس نے عوام کو لوٹا ہے ، اب بھی بات کرسکتا ہوں اگر۔۔۔جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم کا موقف آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لانے سے حالات بہتر ہوئے، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے ، کسی کو تحفظات ہوں تو بات کر سکتا ہوں ۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جہانگیر ترین سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی، ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گئے، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے ، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قانون ہو، کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں ، جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا ، معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے ، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے ، ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے ، رمضان پیکیج خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) کی نائب صد ر مریم نواز کا کہناہے کہ شہباز شریف کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایاگیا ،مجھے ان پر فخر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام میں کم وبیش تمام مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *