سیاست میں کیا کیا ہوجاتا ہے۔۔!! اسد عمر اور محمد زبیر آپس میں اُلجھ پڑے ، حیران کُن صورتحال پیدا ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ سیاست میں اپنا مفاد سب سے پہلے ہوتا ہے اور سیاست میں سب کچھ جائز سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور ن لیگ کے رہنما ان کے بھائی محمد زبیر ٹویٹر پر ایک دوسرے سے الجھتے نظر آرہے ہیں۔ہوا کچھ یوں ہے۔

کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پر اپنی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھتے ہوئے ملک میں گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت سے متعلق تفصیلات پر مبنی ایک ٹویٹ کی۔اسد عمر کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ رواں برس گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے  میں31 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ابھی یہ صرف 9 ماہ کا ڈیٹا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا فروری لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نجی شعبے کے کریڈٹ میں بھی 34 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسد عمر کے اس بیان پر ان کے سگے بھائی جو کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ہیں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیان میں یہ معلومات بھی شامل ہونی چاہیے تھی کہ شرح نمو جو 4 سے 5فیصد ہونی چاہیے تھی مگر صرف1.5 فیصد تک محدود رہی جو کہ ہماری تاریخ کی کم ترین شرح نمو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سادہ سی معاشی بات ہے کہ افراط زر میں اضافہ ہوگیا ہے، بے روزگاری بڑھ چکی ہے اور یہی حال غربت کا بھی ہے۔انہوں نے اپنے دور حکومت میں معاشی استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  کہ 2018 میں ملکی معیشت 5.8فیصد کی شرح سے ترقی کررہی تھی ، دیکھ لیں کتنا بگاڑ آگیا ہے۔

Leave a Comment