Breaking News

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پاکستان پر اللہ کا خاص کرم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پاکستان پر اللہ کا خاص کرم، موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم ٹھنڈا کر دیا، مزید کئی روز بارش ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر اللہ نے پاکستانیوں پر خصوصی کرم کیا ہے۔

یکم رمضان المبارک کو ملک میں مغربی ہواوں کا سسٹم داخل ہوا جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری ہوئی۔ملک کے کچھ شمالی علاقوں میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ملک میں آئندہ چند روز کے دوران مزید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز ے ٹھنڈے ٹھار ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ پیشنگوئی کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا۔ جب کہ گندم کی فصل کے حوالے سے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جن علاقوں میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے ان میں لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں۔ جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق بالائی پنجاب کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ڑوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔

About admin

Check Also

استقبال کی تیاریاںشروع۔۔ نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *