اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات بنے ہیں تب سے ایک بار پھر سیاسی ماحول خاصا گرم ہو چکا ہے اس دوران جہانگیر ترین کی جانب سے سیاسی پاور شو کا مظاہرہ بھی کیا جا چکا ہے تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اوراہم رہنما جہانگیر ترین کے کیمپ میں چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے کیمپ میں ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کی شمولیت ہو گئی ہے۔بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ بھکر کے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جہانگیر ترین کے بالکل ساتھ کھڑے ہیں دوسری جانب پاکستانی اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سارہ خان کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان ہسپتال کے بستر پر بے سدھ لیٹی ہوئی ہیں۔ انہیں مانیٹر اور ڈرپ وغیرہ لگائی گئی ہیں۔ فلک شبیر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کو کیا بیماری لاحق ہوئی ہے۔سارہ خان کی ہسپتال کی تصویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔