Breaking News

اسٹیبلشمنٹ عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگڑا سکتی۔۔۔۔ پاک فوج کے سابق جرنیل نے چونکا دینے والی بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ حکومت اورعسکری قیادت کے معاملات پہلے والےپیج پر نہیں، وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان کیا بات ہوئی پتا نہیں،لیکن کچھ دن پہلے ایک اہم ترین ادارے میں بات ہوئی۔

”کہ فلاں بندہ ہمیں کیا بلیک میل کرنے لگ پڑا ہے، ہر تیسرے دن کہتا ہے اسمبلیاں توڑ دوں گا، اس سے کہو کہ اسمبلیاں توڑ دے۔ آپ نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا اگر آپ معاہدہ پورا نہیں کرسکتے تھے تو آپ کو نہیں کرنا چاہیے تھا۔ جبکہ معروف سیاسی تجزیہ کار جنرل (ر)اعجاز اعوان کہتے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار چھننے کا کوئی خوف نہیں ۔ اور جو شخص اقتدار چھننے سے نہ ڈرتا ہو، اسے سیاستدا ن، اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ میں سے کوئی بھی نہیں ڈرا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اعوان کا کہناتھا کہ عمران خان کسی بھی وقت اپنی سیاسی زندگی کو ختم کرکے بنی گالہ بیٹھ جانےکےلئے تیا ر ہیں۔ایسے آدمی کو کون ڈرا سکتا ہے۔اگر وہ اس میں ناکام ہو گئے تو وہ اقتدار چھوڑ کر بنی گالہمیں بیٹھ جائیں گے۔ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ جو شخص اقتدار چھوڑنے سے نہ ڈرتا ہو ، اُس کو نہ تو اسٹیبلشمنٹ ڈرا سکتی ہے ، نہ اُس کو سیاستدان ڈرا سکتے ہیں، نہ اُس کو عدلیہ ڈرا سکتی ہے۔ عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔ جو شخص مالی اعتبار سے کرپٹ نہ ہو ، جو اقتدار کی لالچ نہ رکھتا ہو، جو ایک خواب دیکھ کر اُس کی تعبیر چاہتا ہو، اُس کو کوئی نہیں ڈرا سکتا، اسٹیبلشمنٹ یا سارے سیاستدان مل کر بھی اُس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔عمران خان کو یا تو اللہ تعالیٰ نقصان پہنچا سکتا ہے یا پھر حکومت کی بُری کارکردگی اُس کی سیاسی قبر کھودے گی۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *