Breaking News

پہلے روزے ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الحمد اللہ پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کل رمضان المبارک کا آغاز ہو رہا ہے گرمی کی شدت بھی بڑھنا شروع ہوچکی ہے۔ برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی محکمہ موسمیات نے بھی عوام کو شاندار خوشخبری سُنا دی ہےمحکمہ موسمیات نے کہا ہے ۔

کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور رات کو آندھی اور تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب،زیارت ،لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوابی ، چارسدہ، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *