Breaking News

لوہا ہی لوہے کو کاٹتا ہے! عمران خان کے قریبی دوستوں کی حکومت کو گھر بھیجنے کی خواہش، نواز شریف کو کیا پیغام بھجوا دیا گیا؟ ناقابل یقین انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے کچھ دوستوں کو جلدی ہے کہ عمران خان کی حکومت جائے جبکہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ حکومت نہ جائے۔  جہانگیر ترین حکومت نہیں گرانا چاہتے ان کے پاس 40 کے قریب لوگ ہیں ۔نوازشریف اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے لیکن اس نے ایک پیغام دیا کہ عمران خان کا پی ڈی ایم نقصان نہیں کرسکی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمجھتی ہیں کہ عمران خان خود عمران خان کو ما رے گا، اس کو پانچ سال پورے کرنے دو، حکومت رہے لیکن ہمارے اوپر کیسز نہیں ہونے چاہئیں، آئندہ الیکشن قریب ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی۔ سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آج کل وزیر اعظم عمران خان کے کچھ دوستوں کو جلدی ہے کہ عمران خان کی حکومت جائے۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اورعسکری قیادت کےمعاملات پہلے والے پیج پر نہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کیا بات ہوئی پتا نہیں،لیکن کچھ دن پہلے ایک اہم ترین ادارے میں بات ہوئی ”کہ فلاں بندہ ہمیں کیا بلیک میل کرنے لگ پڑا ہے، ہر تیسرے دن کہتا ہے اسمبلیاں توڑ دوں گا، اس سے کہو اسمبلیاں توڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کمزور، بے بس ہو، کمپرومائز کا شکار ہو، ہمارے ساتھ یہی ہو رہا ہے، آپ نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا اگر آپ معاہدہ پورا نہیں کرسکتے تھے تو آپ کو نہیں کرنا چاہیے تھا،جان ومال حکومت کی ذمہ داری ہے، لاکھوں لوگ کل متاثر ہوئے، اس کا کسی کو ذمہ دار ہونا چاہئیے تھا۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمرا ن خان پچھلے 20 دن سے کابینہ میں تبدیلی کیلئے پورا ہوم ورک کرچکے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری کیلئے انٹرویو کرچکے ہیں۔ میں خبر دی ہے اس بات پر قائم ہوں، اس بات پر مشاورت کی گئی، بندوں کو بلایا گیا اور جان بوجھ کر اسمبلی توڑنے کی خبر لیک کروائی گئی۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *