اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں کی ایمانداری کو نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ ساری دنیا تسلیم کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے سیاسی بُرج تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لئے کوشاں ہیں رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگروں کے لئے ایک بڑی خوش خبری سامنے آ گئی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی میاں عمر حیات کے صاحبزادے میاں خضر حیات نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے حلقہ این اے 127میںانصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمو دالرشید نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید اور جمشید اقبال چیمہ نے میاں خضر حیات کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس سے حلقہ این اے 127میں پاکستان تحریک انصاف مزید مزید مضبوط ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف پراپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنا چاہتی ہے ، احتساب کا عمل روک کر ملک و قوم کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے تحریک انصاف کو ملنے والے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا کارکردگی کے میدان میں تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی مقابلہ نہیں ، ماضی کے ادوار میں دونوںجماعتوں کی قیادت نے ملک کے نام پر اپنی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی ۔