Breaking News

امت مسلمہ کے سب سے بڑے بجلے گھر کا افتتاح 21 مئی کو پاکستان کے کس شہر میں ہو رہا ہے ؟ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی عوام کے لئے شاندار خوش خبری۔۔۔۔ اسلامی دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح 21مئی کو ہوگا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان اورر چین کی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔پاکستان کے اس سب سے بڑےایٹمی بجلی گھر کے ٹو سے گیارہ سو میگا واٹ یومیہ بجلی پیدا ہوگی۔

اس تقریب کے لئے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم اور سٹریٹیجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی )تیاریوں میں مصروف ہے ۔افتتاح کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو باضابطہ تحریری استدعا کردی گئی ہے ۔جبکہ آزمودہ دوست چین کی اعلیٰ قیادت کو پاکستانی سفیر متعینہ بیجنگ اور چینی سفیر متعینہ اسلام آبادکےذریعے چیئرمین ایٹمی توانائی کمیشن نے باضابطہ دعوت دیدی ہے ، کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کی ملکیت ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی جبکہ اس کے آپریٹر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیں ،ان میں کئی ہفتوں سے پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کے سیف گارڈز سکیورٹی اور ٹیسٹ اینڈ ٹرائل رن شروع کرادیے ہیں۔48میگا واٹ سے لے کر گیارہ سو میگا واٹ یومیہ تک بجلی پیدا کرنے کے حساس سسٹم کی آزمائش کا سلسلہ مارچ اپریل کے علاوہ مئی تک جاری رکھا جائے گا۔21مئی 2021کو کے تھری (کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کمپلیکس)کی افتتاحی تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے وفد میں چینی قیادت کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔یہ ایٹمی بجلی گھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کی سپورٹ سے بنارہا ہے ۔پاکستان آئی اے ای اے کا تو باضابطہ ممبر ہے لیکن ذرائع کے مطابق نیوکلیئر نان پرولی فریشن ٹریٹی پر اس کے دستخط اس وقت تک نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب تک انڈیا ایسا نہیں کرتا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *