Breaking News

اعظم خان نہ ہی شہزاد اکبر۔۔!! جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی براہ راست کس کے حکم پر ہورہی ہے؟حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  ایک طرف تو مسلم لیگ (ن)کی ڈسکہ میں کامیابی کا کراچی کے حلقہ این اے 249میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو فائدہ ہوگا دوسری طرف تحریک انصاف کے اندر جہانگیر ترین گروپ کا حوصلہ بھی بلند ہوگا۔ جہانگیر ترین فی الحال عمران خان سے براہِ راست محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

سینئر صحافی ، اینکر پرسن اور کالم نگار حامد میر روزنامہ جنگ میں اپنے کالم ”دھند اور د ہشت کی شکست ” میں لکھتے ہیں کہ لیکن وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کی وجہ نہ تو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ہیں اور نہ ہی شہزاد اکبر ہیں، یہ کارروائی براہِ راست عمران خان کے حکم پر ہو رہی ہے کیونکہ پی ڈی ایم کے اختلافات میں عمران خان اپنی نئی طاقت تلاش کر رہے ہیں۔ وہ اپنے کچھ ساتھیوں کا احتساب کر کے اس ساکھ کو بچانا چاہتے ہیں جو تیزی سے گرتی جا رہی ہے۔ جہانگیر ترین کے معاملے پر عمران خان کے لئے یوٹرن لینا مشکل ہے اور جہانگیر ترین عبرت کی مثال بن گئے تو اس کے بعد اپوزیشن کے خلاف ایک بڑا آپریشن ہوگا۔ عمران خان جولائی 2021میں آزاد کشمیر کا الیکشن جیتنے کے لئے اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت کی بحالی چاہتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ چل چکا ہے کہ دھند اور د ہشت ہمیشہ کام نہیں آتی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چوہدری منظور نے مسلم لیگ ن کو آڑھے ہاتھوں لے لیا، لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال مسلم لیگ لندن کی “سیاسی ٹارگٹ کلرز “ہیں قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری منظور مسلم لیگ ن پرچڑھائی کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے 9 سوال پوچھ لیے ہیں۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.