شکست کا خوف یا کچھ اور ۔۔۔؟؟ پی ٹی آئی نے خوشاب ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کو دی گئی ٹکٹ واپس کیوں لے لی ؟ اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 84 ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار ملک گل اصغر سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے دوسرے امیدوار کو نواز دی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رہنما ملک گل اصغر ٹکٹ واپس لیتے ہوئے ان سے پی پی 84 ضمنی انتخاب کیلئے جاری کر دہ پارٹی ٹکٹ واپس لے لی ہے۔

اور انہیں وزیر مملکت برائے منرلز کا عہدہ دینے کا وعدہ کر لیا ہے،اس حوالے سے آئندہ کچھ دنوں میں نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملک گل اصغر سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے علی حسین کو جاری کر دی ہے ۔خیال رہے کہ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔عام انتخابات کے دوران ا س سیٹ سے لیگی امیدورا نے 66459 اور پی ٹی آئی کے امیدوار سردار شجاع محمد خان نے 60019 ووٹ حاصل کیے تھے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے باضابطہ طور پر راہیں جدا کر لی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے تمام رہنماﺅں نے اپوزیشن کے اتحاد میں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیئے ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی باضابطہ پی ڈی ایم سے الگ ہو گئی ہے ۔راجہ پرویز اشرف، شیریں رحمان ،اور قمر زمان قائرہ نے استعفے نیئر بخاری کے پاس جمع کروائے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے استعفوں کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ نیئر بخاری نے جمعیت علماءاسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچا دیئے ہیں ۔ اب پی ڈی ایم کا مستقبل کیا ہو یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔

Leave a Comment