Breaking News

بریکنگ نیوز: جمعیت علمائے اسلام کے بڑے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالات خراب سے خراب تر ہونے لگے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے وفاقی دارلحکومت کے حساس علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہوا۔

جس دوران بارہ کہو، فیض آباد، ایکسپریس وے ، اٹھال چوک سمیت دیگر کئی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے شر پسند عناصر اور نقص امن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال میں کسی صورت بھی خرابی پیدا نہیں ہو نے دی جائے گی ۔ اجلاس میں وزیر مذہبی اموراور قانون نافذ کرنے والے ادارو ںکے حکام شریک ہوئے ۔ آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔وفاقی دارلحکومت اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کے پیش نظر حکومت نے رینجرز کو طلب کر نے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون راجہ بشار ت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا دوسری جانب جمعیت علماءاسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے مانسہرہ میں گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کیا گیاہے ۔بتایا گیاہے کہ مفتی کفایت اللہ کو ریاست کے خلاف بیانات دینے پر گرفتار کرتے ہوئے مانسہرہ کے قید خانے میں منتقل کر دیا گیاہے ۔ جمعیت علماءاسلام کے رہنما کو تین پی ایم او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔

About admin

Check Also

استقبال کی تیاریاںشروع۔۔ نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *