Breaking News

ڈسکہ میں ن لیگ کی جیت پر حامد میر اپنی خوشی نہ چھپا سکے ، ذومعنی جملے کس دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈسکہ ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کو شکست دے دی ہے، نوشین افتخار نے اپنی جیت کا اعلان کردیا ہے جبکہ مریم نواز بھی اس جیت پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں۔

ایسے میں معروف صحافی اور نامور تجزیہ کار حامد میر بھی میدان میں اترے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ  حکومت مخالف جماعتیں بھی مسکرا دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتیجہ آ گیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد امیداوار علی اسجد ملہی کو 23ہزار997 ووٹوں سے شکست دے دی ہے ۔تمام 360پولنگ سٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سیدہ نوشین افتخار ایک لاکھ11ہزار821ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امید وار علی اسجد ملہی 87ہزار 824ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈسکہ الیکشن کے نتائج سامنے آنے پر معروف صحافی اور نامور تجزیہ کار حامد میر بھی ٹویٹر پر بیٹھ گئے اور اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ “دھند کے بغیر کتنا اچھا الیکشن ہوا، کسی کے لئے دھند کا فائدہ اٹھانا ممکن ہی نہ تھا، موسم بھی صاف تھا ،اس لئے گردوغبار کا طوفان بھی نہ آیا ،نتائج بھی شفاف رہے لیکن کچھ ذہنوں پر چھائی دھند ابھی ختم نہیں ہوئی، اللّٰہ کرے یہ دھند بھی ختم ہو جائے ۔آمین۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *