اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گوگل پر پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بائیو گرافی میں علیزے شاہ کو ان کی بیوی کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔گوگل پر اداکارہ رمشا خان کا نام سرچ کرنے پر جو انفارمیشن باکس آتا ہے اس میں ان کے جیون ساتھی کی جگہ پر اداکارہ علیزے شاہ کا نام درج کیا گیا ہے۔
گوگل کی یہ غلطی سامنے آنے پر پاکستانی خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔گوگل کی اس “حرکت” پر ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ “گوگل کو کیا موت پڑگئی؟ ”ایک صارف نے گوگل کی غلطی کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ کی کٹنگ لڑکوں جیسی ہے ، اس لیے گوگل کو لگا کہ وہ لڑکا ہیں اسی لیے انہیں رمشا خان کا جیون ساتھی بنادیا۔ایک صارف کے مطابق وکی پیڈیا پر کوئی بھی اکاؤنٹ بنا کر کسی بھی صفحے میں تبدیلی کرسکتا ہے اس لیے یہ گوگل کی غلطی نہیں بلکہ کسی پاکستانی کا کارنامہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہوگا۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی جیت ہوئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ علی اسجد ملہی کو حاصل ووٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں اپوزیشن ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے چینی، آٹا سمیت تمام منافع خور گروہوں کو للکارا۔