Breaking News

بہت بڑا بریک تھرو! روسی صدر نے عمران حکومت کو ’بلینک چیک ‘ کی آفر دے دی، پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روسی صدر نے پاکستان کو تمام شعبوں میں تعاون کی پیشکش کر کے ایک ’بلینک چیک ‘ آفر دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکام تک روسی صدر پیوٹن کا اہم ترین پیغام پہنچایا ہے۔

پاکستان و روسی حکام کے درمیان بند کمرے میں ہونے والی اہم میٹنگ میں شریک اعلی حکومتی شخصیت نے بتایا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے صدر کا ایک اہم پیغام لے کر آیا ہوں جس میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔مذکورہ حکومتی شخصیت کے مطابق دوسرے الفاظ میں روسی صدر نے پاکستان کو بلینک چیک کی آفر دے دی ہے۔جب ان سے بلینک چیک آفر کا مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے روسی وزیر خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے پاکستان کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر آپ گیس پائپ لائنز ، ریڈورز اور دفاع سمیت کسی بھی معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔روس نے اپنی پیشکش دی ہے اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس پیشکش پر کیا رد عمل دیتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جہاں پاک-روس دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے جون میں بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکرکیا، جہاں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کی خواہش پر زور دیا تھا۔

About admin

Check Also

تحریک انصاف نے یہ کام کر لیا تو ن لیگ کا ووٹرپی ٹی آئی کی طرف چلا جائیگا؟ عمران خان کی حکومت کے بڑے ناقد صحافی نے بھی اعتراف کر لیا

اسلام آباد(نیوز دیسک)سینئیر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے اپنے حالیہ کالم میں کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *