Breaking News

نواز شریف کا حسین نواز کے ذریعے جہانگیر ترین سے رابطہ! مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت،جہانگیر ترین کے فیصلے نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے 2 بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا، نواز شریف اور آصف زرداری نے جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بندی سامنے آگئی ۔

اور 2 بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف ہوا، رابطےپچھلےکئی ماہ سےجاری ہیں، اور لندن پلان بھی بنایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نےجہانگیرترین کوملاقات کیلئے خفیہ پیغام بھی بھجوایا، پیغام حسین نوازکےذریعےبھیجاگیا، جس میں لندن میں ملاقات کی درخواست کی گئی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے بھی جیل جانےسےقبل معاملات طےکرنےکاپیغام بھیجا اور قابل اعتمادشخص کےذریعےڈیل کی پیشکش کی ، لیگی قیادت کے رابطے جہانگیرترین کی لندن موجودگی کے دوران ہوئے، حسین نواز نے لندن اور شہباز شریف نے پاکستان میں معاملات طے کرنے کا کہا۔ذرائع نے کہا ن لیگ ڈیل کے بدلے جہانگیرترین کے ساتھیوں کاساتھ چاہتی تھی جبکہ نواز شریف نے رابطے کی کوشش سے متعلق معاملات کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین نے جواب میں کہا نوازشریف کی نااہلی میں کرداراداکیا ، ان سےملاقات کیسے کر سکتا ہوں، سیاست کیلئے نااہل ہوچکا اور پارٹیاں بدلنے کی عمر نہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے بھی جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے رابطے سینیٹ الیکشن کے دوران بھی کئے گئے، آصف زرداری کےقریبی دوست اور اہم رہنماجہانگیرترین سےاب بھی رابطےمیں ہیں ، تاہم جہانگیرترین نے جواب دیا ہے کہ خود سیاست کر سکتا ہوں اور نہ بیٹے کو لانا چاہتا ہوں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *