Breaking News

خان کے خلاف آخری اننگز کا آغاز! جہانگیر ترین نے نئی پارٹی بنانے کی ٹھان لی، اس جماعت میں کون کون شامل ہوگا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی شروعات کر دی ہے۔ ان لوگوں نے مل کر پی ٹی آئی میں ایک فارورڈ بلاک بنا دیا ہے۔ ارکان اسمبلی کیلئے عشائیہ ایک پاور شو تھا جس کا مقصد دراصل ایک نئی جماعت کی بنیاد رکھنا تھا ۔  اس نئی سیاسی جماعت میں مسلم لیگ ن کے لوگ بھی آئیں گے۔

اور پی ٹی آئی کے وہ ٹکٹ ہولڈر جو الیکشن ہار گئے تھے وہ بھی اس پارٹی کا حصہ بنیں گے ۔ تجزیہ نگار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے علاوہ بہت سے الیکٹیبلز بھی اس جماعت میں آئیں گے یہ پنجاب کی سیاسی جماعت ہوگی اور پنجاب پر ہی اپنا فوکس کرے گی۔ یہ لوگ پنجاب میں نقب لگائیں گے، اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی اتحاد کرے گی۔جہانگیر ترین جن کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا اور ایف آئی اے میں ان کیخلاف انکوائری جا رہی ہے۔ انہوں نے پاور شو کرکےعمران خان واضح پیغام دیدیا ہے ۔یہ وہی لوگ ہیں جو جہانگیر ترین کے کہنے پر پی ٹی آئی میں آئے تھے۔ عمران خان نے یہی غلطی کی تھی کہ الیکٹیبلز کے پیچھے پڑ گئے۔ اور کہا پی ٹی آئی میں آتے جائیں اور پی ٹی آئی کا مفلر پہنتے جائیں۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزار میں عشائیہ دیا گیا۔لاہور میں جہانگیر ترین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں 29 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عشایئے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے۔

About admin

Check Also

مجھےآزاد کشمیرکا وزیراعظم نہ بنایا گیا تو؟ بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم عمران خان کو د ھمکی دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *