اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب پاکستان تحریک انصاف حکومت میں نہیں آئی تھی اور اُس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اُس وقت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں کی قیادت میں تحریک انصاف نے رائے ونڈ میں ایک بڑا جلسہ کیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر یر اعظم عمران خاں رائیونڈ جا رہے ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ 12اپریل کو رائے ونڈ جائیں گے جہاں وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 12اپریل بروز پیر کو رائے ونڈ جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان تحصیل رائے ونڈ کے علاقہ موضع رکھ پاجیاں میں واقع پنجاب حکومت کی قبضہ گروپ سے چھڑائی گئی اراضی پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق 196 کنال رقبہ پر تین مرلہ ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کا آغاز کیاجارہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی سمیت متعدد اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کے طیاروں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے طلب کیے گئے تھے۔جس کی سمری گزشتہ روز ای سی سی کو بھجوائی گئی ۔وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کے اہم اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔جس میں وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی اصولی طور پر منظوری دی گئی ۔