Breaking News

ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی، بڑی سیاسی شخصیت تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دوسروں کی وکٹیں گرانے والوں کی اپنی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں ایک وقت تھا کہ جب دوسری جماعتوں کے اہم ترین رہنما تحریک انصاف میں جانے کے لئے پر تولتے تھے مگر اب واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور تحریک انصاف کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی، اہم رہنما کو ساتھ ملا لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ اڑانے کے لئے تیار ہے۔حاجی مظفر شجرہ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ مریم نواز شریف کی کراچی آمد پر مظفر شجرہ باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حاجی مظفر شجرہ کی رہائش گاہ پر ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دینے خود گئے۔اس موقع پر ان کے ساتھ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود،رکنے قومی اسمبلی کی رداس کوہستانی اور رانااحسان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ آج سے چند روز قبل پاکستان کے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔اسی طرح 10 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سینیٹر بیرسٹر سیف جبکہ 9 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنما نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ دو روز قبل تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور اے این پی رہنماوں کی وکٹس گرانے میں کامیابی حاصل ہوئی  تھی۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *