Breaking News

سب سے بڑی خبر۔۔!! سعودی عرب میں بغاوت، محمد بِن سلمان کی ’معزولی‘۔۔ باغی خانہ کعبہ میں داخل ہو کر کیا کرنے والے تھے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ خبریں تو بہت سی ہیں لیکن ایک ایسی خبر ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھا ہوا ہے، پہلی خبر سعودی عرب سے متعلق ہے، حرمین شریفین کے متعلق ہے، اس لیے دعا یہ ہے کہ وہاں کے حالات جلد از جلد نارمل ہوجائیں ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں صابر شاکر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جو بھی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں اس کا تعلق کورونا وائرس سے بہت کم ہے بلکہ اس کا تعلق بغاوت سے جُڑا ہے جو سعودی عرب میں ہوئی ہے، اس بغاوت سے کنگ سلمان کے بھائی، بھتیجے اور بیٹے پہلے گرفتار ہوئے، ابتدائی طور پر 22 شہزادوں کو حراست میں لیا گیا اور پھر بات چلتی چلتی سیکورٹی اداروں تک جا پہنچی ، یہ ایک بہت بڑا نیٹ ورک تھا اور بغاوت کا ایک منظم نیٹ ورک تھا جو تیار کیا جا رہا تھا، اس میں مغربی ممالک بھی شامل تھے اور برادر اسلامی ممالک بھی شریک تھے۔ پلان یہ بنایا جا رہا تھا کہ پہلے اقتدار پر قبضہ کیا جانا تھا اور اسکے بعد اسکا اعلان خانہ کعبہ میں آکر کیا جانا تھا، مکمل منصوبہ تیار کیا جاچکا تھا کہ خانہ کعبہ میں جا کر نئی سعودی حکومت کا اعلان کیا جائے، اور محمد بن سلمان کو معزول قرار دیا جائے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی یہ مضموم حرکت کی جا چکی ہے، اس سے قبل بھی کچھ باغی خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تھے ، کنٹرول سنبھالتے ہوئے انہوں نے اپنے مطالبات سعودی حکومت کے سامنے رکھ دیئے تھے۔ بہت کوششوں کے باوجود کمانڈوز کو بھیج کر خانہ کعبہ کو باغیوں سے آزاد کروایا گیا تھا اور انکا قلع قمع کر دیا گیا تھا اور آپریشن کلین اپ کا آغاز ہوا تھا، ابھی بھی یہی اطلاعات تھیں کہ سعودی عرب میں ماضی طرز کی بغاوت کر دی گئی ہے۔

About admin

Check Also

رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال صبح تک کسی کو پتہ بھی نہ چلا؟سب کو رولا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار جیکی شیروف ٹیلی ویژن شو کے دوران امیتابھ بچن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *