Breaking News

تحریک انصاف کا بڑا سیاسی چھکا، اہم ترین نون لیگی رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق میں نمائندگی موجود ہے پی ٹی آئی کے بادل زور دار گرج کے ساتھ برس پڑے ہیں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سیکٹر بی تھری میں چوکے چھکے۔

مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا معروف قانون دان سردار سہیل قیصر ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر سردار عادل سردار تجمل عاصم زرگر شیخ توقیر شیخ تنویر راجہ منیر راجہ ندیم شیخ نبیل شیخ علی طارق شیخ منظور شیخ اعظم شیخ نزیر شیخ محسن شیخ احسن شیخ عمران شیخ کامران شیخ قیصر شیخ آصف شیخ توقیر راجہ کامران اور دیگر مسلم لیگ ن چھوڑ کراپنے کنبہ قبیلہ سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔باقاعدہ اعلان بی تھری میرپور میںپی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر سابق کونسلر طاہر پہلوان پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے صدر چوہدری محمد منشا سینئر نائب صدر حاجی محمد ادریس زرگر سابق مشیر حکومت چوہدری محمد شعبان بی تھری میرپور پی ٹی آئی کشمیر کے صدر محمد ذیشان زرگر صرافہ بازار میرپور کے نائب صدر محمد جہانگیر زرگر عثمان زرگر اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔بی تھری میرپور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو اربوں کا زرمبادلہ بھیج کر ہماری ملکی معیشت اور تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *