Breaking News

اسے کہتے ہیں بے لاگ احتساب : جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور بڑے کی شامت ۔۔۔۔۔۔ اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جانب تو لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر رانا ثناء اللہ کی مستقل بنیادوں پر ضمانت منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،50 لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا گیا ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ نیب اُن جائیدادوں کی چھان بین نہیں کر سکتا ۔

جو پہلے سے ایک عدالت میں زیر بحث ہیں،عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ نیب نے اس معاملے پر جانچ پڑتال شروع کی جو پہلے سے عدالت میں زیر سماعت تھا۔ جب کہ ایف آئی اے لاہور نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس جاری کردیا۔شوگر مل انتظامیہ کو جاری نوٹس میں 15 اپریل کو اعلیٰ عہدیداران کو ایف آئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں مخدوم شہریار کو سٹےکے ذریعے بیچی گئی چینی کی دستاویزات ساتھ لانےکا حکم بھی دیا گیا ہے اور سٹے کے ذریعے فروخت اور بُک کی گئی چینی کا ریکارڈ رکھنےکا طریقہ کار بھی طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹو اسٹارشوگر مل انتظامیہ اورشیئر ہولڈرز چینی سٹہ بازوں سے ملے ہوئے ہیں، سٹہ باز مل مالکان کے ذریعے غیر قانونی پیسہ بنا رہے ہیں۔دوسری جانب خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ مل میں ان کے پہلے شیئرز تھے لیکن اب نہیں ہیں۔ جبکہ قومی احتساب بیورو راولپنڈی (نیب )نے شوگر سیکنڈل کی تحقیقات کے حوالے سے سابق وزیرا عظم نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی میں شوگر سیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *