Breaking News

اب بھی کہو کہ تحریک انصاف کا گراف نیچے جا رہا ہے۔۔۔ رات گئےکپتان نے اپنی دو بڑی مخالف سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دیا، دبنگ رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں جب مہنگائی کی شرح بڑھی تھی تو سیاسی مخالفین نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا گراف نیچے جانا شروع ہو گیا ہے اور تحریک انصاف عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے مگر سیاسی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت سے یہ باتیں دم توڑ گئی ہیں۔

کل کوہاٹ کے عوامی نیشنل پارٹی اورجمعیت علمائے اسلام سے متعدد افراد مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک صابر صدیق کی قیادت میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مشیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ ضیاء اللہ بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر پارٹیوں سے لوگوں کامستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں اوروہ اسی پارٹی کو خالصتاً عوام کی پارٹی سمجھ کرجوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت عوام کی امنگوں پرپورا اترنے کی بھرپوکوشش کررہی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سے ریاض حسرت،جے یو آئی سے مون حنان، اے این پی سے یعقوب ویلیم اورسمسون روشن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں،دونوں بھائی ملک سے باہر بھی چلے گئے اور پیسے بھی بچا گئے، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور وہاں یہ لوگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور فاروق ایچ نائیک نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نیب نے عجیب ریفرنس فائل کیا ہے جس میں سارے بزنس مین ہیں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *