Breaking News

آپ پاکستان کی جان چھوڑیں اور کہیں اور چلے جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان دوران سماعت ن لیگی رہنما جاوید لطیف پر انتہائی برہم ہو گئے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں ،کسی اورملک کی شہریت لے لیں ۔لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جس دوران چیف جسٹس قاسم خان نے جاوید لطیف پر شدید برہم ی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی ؟ اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ، جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں ،کسی اورملک کی شہریت لے لیں ، کالے کوٹ والے نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا ، پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانیوالوں کا لوگ برا حشر کریں گے ۔ ، جوشخص ملک کے خلاف بات کرے اس کوریلیف نہیں دیں گے۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی جرات ہے جو پاکستان کے خلاف بات کرے ، یہاں شخصیات نہیں ملک کا آئین اہم ہے ، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں ،ادارے قائم رہتے ہیں ۔عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔ دوسری جانب  آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان پر واجب الادا بیرونی قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 90 ارب 12 کروڑ 40لاکھ ڈالر (13800ارب روپے) ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال کیلئے چار بڑے خطرات ،سیاسی صورتحال پروگرام پراثراندازہوسکتی ہے،آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاقی ٹیکس ریونیو کاہدف 6666ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق جار ی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر پیرس کلب کے ممالک کا واجب الاداقرضہ 11547ارب 54کروڑ70لاکھ ڈالر، نان پیرس کلب ممالک کا قرضہ 21873ارب87کروڑ30لاکھ ڈالر ، ملٹی لیٹرل اداروں کا قرض33 ارب 74کروڑ10لاکھ ڈالر ، کمرشل قرضہ کا حجم 9ارب 63کروڑ80لاکھ ڈالر ، بانڈز کے ضمن میں 5ارب83کروڑ20لاکھ ڈالر اور آئی ایم ایف کا قرضہ 7ارب49کروڑ30لاکھ ڈالر ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *