یہ مہینہ اچھا گزرنے والا نہیں ۔۔۔ ؟ اپریل میں کیا ہونے والا ہے؟ خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہ مہینہ اچھا گزرنے والا نہیں ۔۔۔ ؟ اپریل میں کیا ہونے والا ہے؟ خبردار کر دیا گیا۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے۔

جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک دو لہریں آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت معمول کے مطابق اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں گردآلود آندھیوںسے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں پولن سیزن ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب اوگرا کی وارننگ کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کے طے کردہ ذخائر محفوظ کرنے میں ناکام ہو گئیں، ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو متعدد مرتبہ وارننگ جاری کی جاتی رہے کہ وہ اوگرا کی جانب سے طے کردہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اپنے پاس محفوظ کریں، تا کہ ملک میں پیٹرولیم بحران کا خدشہ پیدا نہ ہو۔ تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی جانب سے جاری کی جانے والی وارننگز کو ہوا میں اُڑا دیا، جس کے بعد اب ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں متوقع پیٹرول بحران کے پیش نظر اوگرا نے ایک مرتبہ پھر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *