اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قرآن پاک مین اللہ پاک کا ارشاد گرامی ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے موت کب آنی ہے یہ بات کسی کے علم میں نہیں ہے اور نہ ہی موت کا وقت ٹل سکتا ہے ایسی ہی ایک افسوس ناک خبر نے پاکستانی قوم کو افسردہ کر دیا ہے۔ پاکستان کے ایک نامور ٹائٹل ہولڈر انتقال کر گئے ہیں۔
ایک افسوسناک خبر کے مطابق سابق مسٹر پاکستان شہزاد خان آفریدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث بدھ کو انتقال کر گئے، شہزاد خان پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے تھے 51 سالہ شہزاد خان آفریدی نے تین روز قبل کراچی میں 75 کلو گرام کا قومی ٹائٹل جیتا تھا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ جو بھی جماعت پی ڈی ایم کو نقصان پہنچائے گی اس سے فائدہ حکومت کو ہوگا سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ جہانگیرترین حکومت کیخلاف کھڑے ہوگئے توطوفان برپا ہوتےدیرنہیں لگے گی، ۔سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،اس وقت ایسی تمام خبریں غلط ہیں ۔رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے وزیراعظم عمران خان سے شکوؤں پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لئے بڑا چیلنج اپوزیشن نہیں بلکہ پی ٹی آئی خود ہے ،حکومت کی گورننس اور مہنگائی ہے ۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین کی ناراضگی بجا ہے کیونکہ ان کی پی ٹی آئی کے اندر بہت خدمات ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے کئی لوگوں کو وزیر بنوایا ہے ، کئی لوگوں کو ٹکٹ دلوائے ہیں ، پوری پی ٹی آئی ہی ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے ۔