Breaking News

ملازمین کی موجیں ۔۔ گریڈ 1 سے 16 تک تمام ملازمین کو زبردست الاونس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملازمین کی موجیں ۔۔ گریڈ 1 سے 16 تک تمام ملازمین کو زبردست الاونس دینے کا فیصلہ سامنے آگیا۔۔۔۔لاہور واسا میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو چھ ہزار کی بجائے سات ہزار فی کس ایسٹر الاؤنس جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک تمام ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو سات ہزار الاؤنس کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی کے فیصلے پر صوبائی حکومت نے ہائیکورٹ کافیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیاتھا۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف خیبرپختونخواحکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دیاہے ۔ پشاور ہائیکورٹ نے 72 محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ دیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپر یم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ ایک اور خبر کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں، جے یو آئی کے پی ٹی آئی کے ساتھ سندھ میں اتحاد پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مک مکا کرکے ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 سینیٹرز منتخب کروانے کے معاملے پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے اچانک لانگ مارچ سے استعفوں کو جوڑ کر پی ٹی آئی حکومت کو بچانے کی ناکام کوشش کی۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *