عمران خان میرا کپتان بھی ہے اور دوست بھی ، اس لیے یہ کام تو کبھی نہیں ہو گا ۔۔۔۔۔ جہانگیر ترین نے قصہ ہی ختم کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے معاملے کی وضاحت کردی ہے، اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیر اعظم کا ساتھ دیا، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہوں ۔ دوسری جانب مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی آزاد حیثیت میں سیٹ جیت کر تحریک انصاف کا حصہ بننے والے ممبر صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے نہیں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، ہمارے ساتھ صوبائی وزرا سمیت 30سے 35 اراکین اسمبلی ہیں۔ایم پی اے خرم لغاری نے مزید کہا کہ ہم آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر جیت چکے ہیں، جہانگیر ترین کا ساتھ دینے پر ہم سے کوئی نہیں پوچھ سکتا، ہم ان کے ہر فیصلے سے اتفاق کریں گے، ان کے فیصلوں کے مطابق چلیں گے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ جہانگیر ترین ہمیں پارٹی میں لیکر آئے تھے، سوال و جواب ان سے ہوتے ہیں جنہوں نے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑا ہو، ہم آج بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

Leave a Comment