Breaking News

بڑا سیاسی تہلکہ : جہانگیر ترین کی آصف زرداری سے ملاقات کی خبریں ۔۔۔ ساری گیم سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا نہیں ہوئی ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوں اور شامل رہوں گا، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کر دیا ہے؟

جہانگیر ترین نے لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر انہوں نے 1 نہیں، 2 نہیں،3 ایف آئی آر درج کرائی ہیں، ایک سال سے میرے خلاف شوگر کمیشن میں انکوائری چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے میں چپ بیٹھا ہوں، میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟ انہیں سب شوگر ملز میں صرف جہانگیر ترین نظر آیا ہے، میری راہیں جدا نہیں ہوئیں، 10 سال پی ٹی آئی کے لیے خون پسینہ ایک کیا ہے، ملک کی 80 شوگر ملوں میں سے انہیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا۔جہانگیر ترین نے سوال کیا کہ میں پوچھتا ہوں کہ آخر یہ انتقامی کارروائی کیوں ہو رہی ہے، وجہ کیا ہے؟ ظلم بڑھتا جا رہا ہے، میرے اور میرے بیٹے کے اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے ہیں، اکاؤنٹ کیوں منجمد کیئے؟ اس سے کیا فائدہ؟ یہ سب کون کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم تحریکِ انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، میں تو دوست تھا، دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو، جو بھی انتقامی کارروائی کر رہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ اسے بے نقاب کیا جائے، عمران خان انتقامی کارروائی کرنے والوں کو بے نقاب کر سکتے ہیں، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کر دیا ہے؟ایک صحافی نے سوال کیا کہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ آپ آصف زرداری سے ملنے جا رہے ہیں؟جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ نہیں ایسی بات نہیں ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.