آج کی سب سے بڑی خبر۔۔۔۔۔۔رانا ثنااللہ عمران خان کو پیارے ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں سے کون واقف نہیں ہے وہ کچھ عرصہ قبل ہی ایک مقدمے میں جیل سے ضمانت پررہا ہو کر آئے ہیں ۔ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے سخت مخالف رہے ہیں اور اُن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

تاہم اب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ خاں نے جنوبی پنجاب کو2صوبے بنانے کی صورت میں حکومتی حمایت کا اعلان کردیا۔ حکومت مسلم لیگ ن سے خوفزدہ ہے مسلم لیگ ن اس سے نہیں،اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ ہے، قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف کی واپسی پر اے پی سی طلب کی جائے گی جس میں اتفاق رائے سےحکومت کےخلاف تحریک شروع کرنےپرغور کیا جائےگا تاہم کرونا وائرس کی وجہ سےحکومت مخالف تحریک تاخیر ہو سکتی ہے، حکومت ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ سکتی، اس سےکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنےوالےچھ مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی میں سے پانچ نے معذرت کرلی ہے جنہیں معاف کر دیا جائے گا لیکن نشاط ڈاہا کو قیادت کےخلاف غلط گفتگو کرنے کی وجہ سےمعافی نہیں ملے گی، صدارتی انتخاب میں نواز شریف نے اعتزازاحسن کی خواہش کو پذیرائی نہیں دی تھی جس پر وہ نواز کے مخالف ہو گئے۔ نجی خبر رساں ادارے ’’صباح نیوز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ خاں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی طرف سے میاں نواز شریف کو موجودہ حکومت کا ضامن قرار دینے کے بیان پر اُن کا ذہن مفلوج زدہ قراردے دیا اور کہا کہ صدارتی انتخاب میں وہ اپنے مقابلہ میں مسلم لیگ ن کا امیدوار نہیں چاہتے تھے،میاں نواز شریف نے ان کی خواہش کو پذیرائی نہیں دی جس پر وہ نوازشریف کے مخالف ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *