پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں! جہانگیر ترین نے دو ٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا۔

کہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے، اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔  جبکہ اس کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ جہانگیر خان ترین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے جس پر پی ٹی آئی رہنما کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پی پی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔ دوسری جانب دوسری جانب ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو 9 اپریل کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جہانگیر ترین کو 2 جب کہ ان کے صاحبزادے علی ترین کو ایک مقدمے میں طلب کیا گیا ہے ، اس ضمن میں ایف آئی اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو 5,5 سوالات پر مشتمل علیحدہ علیحدہ سوالنامہ بھی بھجوایا ہے ، جس کے جوابات بھی 9 اپریل کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *