Breaking News

ویڈیو سکینڈل:علی حیدر گیلانی پریس کانفرنس میں دئیے گئے اپنےتمام بیانات سےکیا کہہ کر مکر گئے؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) علی حیدر گیلانی نےالیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران مبینہ ویڈیو سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں ویڈیوز کا کوئی اعتراف نہیں کیا تھا، میڈیا سے گفتگو کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے تحریری جواب میں علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو ٹیمپرڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ووٹ کے لئے کسی پر دباؤ ڈالا نہ رشوت کی پیشکش کی، جعلی ویڈیو کو نشر کرنا انتخابی عمل میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی سے الزامات کے ٹھوس شواہد طلب کیے جائیں، میرے وکیل کو تاحال ویڈیوز فراہم ہی نہیں کی گئیں۔ ڈسکہ اور ویڈیو سکینڈل کیس کے حقائق میں بہت فرق ہے، درخواست گزاروں نے سنی سنائی باتوں پر انحصار کیا ہے۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ ویڈیو سکینڈل سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کی جائیں۔ دوسری جانب  نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے باہر جانے کے لیے ڈیل کس نے کی یہ سب آصف زرداری کو معلوم ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہاکہ کس بندے نے نواز شریف کی جعلی بیماری کا بہانہ بنا کر انہیں باہر بھیجا، ڈیل کہا ہوئی، کیسے ہوئی یہ سب آصف زرداری جانتے ہیں، ن لیگ اگر ن لیگ باز نہ آئی اور آصف زرداری نے سب بتا دیا تو ن لیگ کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *