Breaking News

نواز شریف کے باہر جانے کے لیے ڈ یل کس نے کی اور یہ بات کس کس کے علم میںہے ؟ نیا پنڈوارہ باکس کھل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی ن لیگ کو سلیکٹڈ قرار دے دیا ہے، جس سے دونوں جماعتوں کی تنقید بازی سے پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

جبکہ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے باہر جانے کے لیے ڈیل کس نے کی یہ سب آصف زرداری کو معلوم ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہاکہ کس بندے نے نواز شریف کی جعلی بیماری کا بہانہ بنا کر انہیں باہر بھیجا، ڈیل کہا ہوئی، کیسے ہوئی یہ سب آصف زرداری جانتے ہیں، ن لیگ اگر ن لیگ باز نہ آئی اور آصف زرداری نے سب بتا دیا تو ن لیگ کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے نواز شریف الزام عائد کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے باہر گئے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے، ملاقاتیں چل رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیاڈیل کی ہے ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں ن لیگ اب بھی ڈیل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیاڈیل کی سب پتہ ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ڈیل کی ہے یہ سینیٹ میں 27سینیٹر کے گروپ کوبھی واپس لینےکیلئےتیارہیں ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم سے علیحدگی کااعلان کریں۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.