حفیظ شیخ سے شروع ہونے والا معاملہ بہت دور جا پہنچا! عمران خان اور مُقتدر حلقے آمنے سامنے آگئے،حالات کنٹرول سے باہر ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں رہے۔ معلومات کھل کر سامنے نہیں آرہی جو آرہی ہیں وہ ایسے لوگوں کے ذریعہ آرہی ہیں جنہیں فریق سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جس میں لوگ تفصیل بیان کرنے سے جھجکتے ہیں، میری معلومات یہی ہیں کہ یہ ایک پیج پر بالکل نہیں ہیں۔

سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ  میرے مطابق یہ قصہ یوسف رضا گیلانی سے شروع ہوا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں جتایا گیا وہ سخت ناراض ہیں۔عبدالحفیظ شیخ کو اسی لیے برطرف کیا، وہ تین دفعہ اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں ہیں۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ، انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے ، جن میں سے کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا جاسکتا ہے ، اس ضمن میں کچھ وزارتوں میں تبدیلی جب کہ کچھ کو تقسیم کریں گے ، ایک وزیر فیصل آباد ، ایک بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا وزیر کابینہ میں شامل ہوگا ، عامر ڈوگر نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب نہ تھمنے کی ذمہ داری وزیر خزانہ پر ہی آتی ہے ، تاہم حفیظ شیخ پاکستان کو بہت بہتر پوزیشن میں لائے ، کیوں کہ عالمی ڈونرز کے ساتھ بھی حفیظ شیخ نے اچھی طرح مذاکرات کیے۔جب کہ وفاقی حکومت کی طرف سے وفاقی کابینہ میں ایک اور تبدیلی کرتے ہوئے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا ، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ندیم بابر کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑے جانے کے بعد ان کی جگہ وزیراعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *