Breaking News

جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم احمد محمود سے ملاقات، اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات طے پاگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء شہلا رضا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کنفرم کیا ہے۔

کہ ’’جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘‘۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو 9 اپریل کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جہانگیر ترین کو 2 جب کہ ان کے صاحبزادے علی ترین کو ایک مقدمے میں طلب کیا گیا ہے ، اس ضمن میں ایف آئی اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو 5,5 سوالات پر مشتمل علیحدہ علیحدہ سوالنامہ بھی بھجوایا ہے ، جس کے جوابات بھی 9 اپریل کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین گروپ کے بزنس اور فیملی اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ، جہانگیر ترین کی ملکیت میں آنے والے کاروبار اے ٹی ایف مینگو فارم لودھراں، جے کے ڈیریز کے علاوہ ان کے بیٹے علی ترین ، کمپنی کے عہدیدار رانا نسیم اور جے کے شگر ملز خانیوال کے اکاؤنٹ کا بھی فرانزک کروایا جائے گا ، بتایا گیا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کی تینوں بیٹیوں ، جہانگیر ترین کے اپنے اکاؤنٹ اور اے کے ٹی شوگر مل کا اکاؤنٹ بھی فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *