بس کچھ ہی گھنٹے باقی پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے ؟ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ رات سے ملک میں داخل ہوگیا ہے اور بدھ تک مو جود رہے گا۔

جس کے نتیجے میں اتوار کی رات سے بدھ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں، پشاور، کرم، وزیر ستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ منگل اور بدھ کے دوران جہلم، سرگودھا، بھکر، خوشاب، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، نارووال، سیالکوٹ،لاہور، قصور، فیصل آباد اور جھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاول نگر، بہاولپور، رحیم یار خان ، سکھر، لاڑکانہ اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتےہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں۔

Leave a Comment