Breaking News

عمران خان نے مان لیا وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے آج مان لیا ہے کہ وہ آئی  ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔ خود  کشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف نہیں جاوں گا،کا بیان دینے والے عمران خان صاحب آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے مان لیا کہ انہوں نے اسٹیٹ بینک ، قوم معشیت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب قرضوں پر لیکچر نہ دیں ، اپنے قرض کمیشن کی رپورٹ قوم کےے سامنے لائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ  عمران خان صاحب  نے 400 ارب کی چینی اپنے چہیتوں کے ساتھ اچھائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 225 ارب آٹے ، 122 ارب ایل این جی ، 500 ارب کی دوائی کی اپنے اے ٹی ایمز سے اچھائی کی، کشمیر پر حکومت نے سودا کیا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے  کہا کہ عمران خان صاحب نے مافیا ، اے ٹی ایمز کمیشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب پچھلی حکومتوں نے جو کیا ، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب ، نوشہرہ، بلوچستان، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا۔ جبکہ دوسری طرف اتوار کوعوام سے عمران خان صاحب نے ٹیلیفون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بنک کے متعلق شور مچا ہوا ہے ابھی صرف سرسری چیز سامنے آئی ہے اس پر پارلیمنٹ میں ڈبیٹ ہونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب ائے 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *