Breaking News

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار خوش خبری آ ہی گئی، حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ کابینہ میں منظوری دینے کا دعویٰ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات اپنے اعلامیے میں کہا کہ وزیر قانون نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وفاق کی طرز پر ان کی تنخواہوں میں بجٹ سے قبل 25 فیصد اضافہ کیا جائے،اس حوالے سے ایک بار پھر سب کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ملازمین اتحاد تنظیموں نے راجا بشارت سے ملاقات کی۔ایپکا کے اعلامیے کے مطابق وزیر قانون نے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ہونے والے ملاقات میں مرکزی جنرل سیکریٹری ایپکا خالد جاوید سنگھیڑہ اور پنجاب کے صدر حاجی ظفر علی خان سمیت دیگر موجود تھے۔اس سے قبل صدر ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عارف حسین جٹ نے یہ بات کہی تھی کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن آج نہ جاری نہ کیا تو منگل کے روز سول سیکرٹریٹ کے باہر ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نےتمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رکھا جائے گا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *