Breaking News

خدا جب انسان پر مہربان ہوتا ہے تو وہاں سے راستے کھولتا ہے جس کا گمان بھی نہیں ہوتا، فہد مصطفی کی خوبصورت باتیں

لاہور (این این آئی) نامور اداکار فہد مصطفی نے  کہا ہے کہ میں سوچا کرتا تھا کہ ایسی نوکری کروں گا جہاں میری ماہانہ آمدن ایک لاکھ روپے تک ہو لیکن میرے ذہن میں یہ نہیں تھا کہ کونسی نوکری ہوگی۔ خدا جب انسان پر مہربان ہوتا ہے تو اس کے لئے وہاں سے راستے کھول دیتا ہے جہاں سے گمان بھی نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ جب شوبز میں آیا تو میں نے آغاز میں کافی کامیابیاں سمیٹیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا اور مجھے ایسا لگا کہ شاید میرا کیرئیر ختم ہونے جا رہا ہےاوراس وقت اللہ تعالی کےفضل الکرم سے اسے جیتو پاکستان کی پیشکش ہو گئی اور یہاں سے پھر میرے عروج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ اُس خدا کی ذات کی مہربانی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ بطور ڈرامہ پروڈیوسر دوڈرامہ سیریلز بنا چکا ہوں اور دوںوں آن ایئر ہو چکی ہیں اور مستقبل مینبھی یہ سلسلہ جاری رکھوں گا

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.